اسلام آباد(آن لائن)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ایشیائی ترقیاتی بینک کے نائب صدر شکسن چِن سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے پاکستان کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں تعمیرنو، بحالی کے لیے جنیوا ڈونرز کانفرنس کا معاملہ اٹھایا ہے،عوامی رابطے کی ویب سائٹ پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک کے نائب صدر سے گفتگو کرکے دلی مسرت ہوئی، پاکستان میں تباہ کن سیلاب کے دوران ایشیائی ترقیاتی بینک کا تعاون، اظہار یکجہتی قابل قدر ہے،پاکستان سیلاب کے بعد تعمیرنو اور بحالی کی جانب بڑھ رہا ہے، تعمیرنو اور بحالی کے لیے ایشیائی ترقیاتی بینک کے ساتھ دیرپا تعاون کے خواہاں ہیں،شراکت داروں کے ساتھ مل کر پاکستان کو موسمیاتی طور پر بہتر، مضبوط بنائیں گے۔
Load/Hide Comments



