اسلام آباد(آن لائن)سیاسی مقاصد کیلئے2018 ء سے گیس ٹیرف نا بڑھانے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔جس پر پیٹرولیم ڈویژن نے گیس کمپنیوں سے متعلق رپورٹ وزیراعظم کو پیش کردی۔سوئی نادرن اور سوئی سدرن کو 750ارب روپے کا ناقابل تلافی نقصان پہنچنے کا انکشاف کیا ہے،اب سستی گیس کی چھٹی کر دی گئی ہے،مستقبل میں صرف درآمدی گیس کے ٹیرف پر نیا گیس میٹر لگے گا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دونوں کمپنیاں اپنی سرمایہ کاری کی رقم اور اس پر ریٹرن حاصل کرنے میں ناکام ہوگئیں ہیں،پہلے سے جمع شدہ اور نئی درخواستوں پر ملکی گیس کے ٹیرف پر نیا میٹر نہیں لگے گا۔گیس قلت بدترین ہوگئی،سوئی نادرن اور سدرن اپنے موجودہ اور نئے صارفین کو گیس فراہم کرنے مشکلات سے دوچار ہونگے۔دوسری جانب وزیراعظم کی سوئی نادرن اور سوئی سدرن کو نئے کنکشن کی وصول شدہ رقم بمعہ سود واپس کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جمع شدہ ڈیمانڈ نوٹ پر نیا کنکشن ملکی گیس کے ریٹ کی بجائے درآمد گیس کے ٹیرف پر نصب کیا جائے گا۔
Load/Hide Comments



