واشنگٹن (آن لائن) امریکا نے اسرائیل سے مقدس مقامات کی حیثیت برقرار رکھنے کا وعدہ پورے کرنے کا مطالبہ کرتے ہوے کہا ہے کہ واشنگٹن ان مقامات سے متعلق صورتحال جوں کی توں رکھنے کا بھر پور حامی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان نے اپنے بیان میں اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ بیت المقدس میں مقدس مقامات کی حیثیت کو برقرار رکھنے کے لیے کیے گئے وعدوں کی پاسداری کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ مقبوضہ بیت المقدس میں مقدس مقامات کی حیثیت کو کمزور کرنے والا کوئی بھی یک طرفہ اقدام ناقابل قبول ہے۔ ا نہوں نے کہا امریکا مقبوضہ بیت المقدس میں مقدس مقامات کے حوالے صورتحال جوں کی توں برقرار رکھنے کی بھرپورحمایت کرتا ہے۔امریکا کا بیان اسرائیل کے انتہاپسند وزیر کے مسجد اقصیٰ میں گھسنے کی اشتعال انگیز حرکت کے بعد سامنے آیا ہے۔
Load/Hide Comments



