ایران کوجوہری پروگرام پر پیشرفت سے روکنے کے لئے عالمی محاذ بنایا جائیگا، اسرائیل کی دھمکی

مقبوضہ بیت المقدس (آن لائن) اسرائیل نے کہا کہ ایران کے جوہری منصوبے کے خلاف عالمی محاذ بنانے کی دھمکی دیتے ہوے کہا ہے کہ ہم اپنی فوجی صلاحیتوں کو مزید بڑھانے پر بھی کام کریں گے۔ غیر ملکی خبر رساں ادرے کے مطابق اسرائیل کے وزیرخارجہ ایلی کوہن نے اپنے بیان میں دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ ایران کو فوجی جوہری طاقت بننے سے روکنے کے لیے عالمی محاذ بنائیں گے۔ انہوں نے کہا اسرائیل اپنی فوجی صلاحیتوں کو مزید بڑھانے پر بھی کام کرے گا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل اور ڈرون تیار کررہا ہے۔ ایران کی فنانسنگ سرگرمیاں دنیا میں دہشتگردی کا باعث بن رہی ہیں۔ اس سے قبل بھی اسرائیلی حکام ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کے لیے تمام آپشنز استعمال کرنے کی دھمکیاں دے چکے ہیں۔