ملک دشمن سائبر سیاست دان اور افسران کا ڈیٹا حاصل کر سکتے ہیں، الرٹ جاری

اسلام آباد (آن لائن)ملک دشمن سائبر نے خفیہ ڈیٹا حاصل کرنے کیلئے پاکستان کے سرکاری افسران اور سیاستدان کو ٹارگٹ بنا لیاہے اس حوالے سے حساس اداروں نے سیاستدانوں اور سرکاری افسران کو الرٹ جاری کر دیاہے،سکیورٹی اداروں کی جانب سے لکھے گئے مراسلہ میں کہاگیا ہے کہ ملک دشمن ایجنسیاں سرکاری افسران اور سیاستدانوں کا ڈیٹا حاصل کرنا چاہتے ہیں،مراسلے میں اینڈرائڈ موبائل استعمال کرنے والوں کے لئے الرٹ جاری کیا گیا ہے اور ہدایت کی گئی کہ پلے سٹور سے غیر ضروری ایپ ڈاونلوڈ نہ کریں،ایسی ایپس جو قرض دیتی ہیں وہ ذاتی ڈیٹا لے لیتی ہیں،ایسی کسی قسم کی ایپ کو اسٹال نہ کریں،ذرائع نے بتایا کہ اسلام آباد میں تمام سرکاری اداروں کو الرٹ جاری کرنے کی ہدایت کی گئی ہے،یاد رہے کہ وفاقی کابینہ اس حوالے سے پہلے ہی منظوری دے چکی ہے۔