صرف حج و عمرہ کرنیوالے پاکستانی ہی آب زم زم لا سکتے ہیں: سعودی وزارت حج و عمرہ

جدہ (آن لائن) سعودی وزارت حج نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ صرف حج اور عمرے کی سعادت کے لیے جانے والے پاکستانی زائرین ہی آب زم زم لا سکتے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ نے ایک مرتبہ پھر تمام ائیرلائنوں جو پاکستان سے سعودی عرب آ پریٹ کرتی ہیں کو ہدایت نامہ جاری کیا ہے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے تمام ائیرلائنوں کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ وزارت کے فیصلے کے مطابق صرف حج اور عمرے پر جانے والے پاکستانی مسافر ہی آب زم زم اپنے ہمراہ پاکستان لا سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ وزٹ ویزہ، بزنس ویزا اور نوکری پیشہ افراد اپنے ہمراہ آب زم زم ساتھ نہیں لا سکتے۔