آصف زرداری سے ملاقات، بلوچستان عوامی پارٹی کے متعدد رہنماو ں کا پی پی پی میں شمولیت کا اعلان

کراچی (آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف زرداری سے ملاقات کے بعد بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماو ں نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔ ترجمان بلاول ہاوس نے بتایا کہ آصف زرداری سے بی اے پی کے رہنماوں کی بلاول ہاوس میں ملاقات ہوئی، سابق صدر سے اراکین بلوچستان اسمبلی ظہور بلیدی، سلیم کھوسہ اور عارف محمدحسنی نے ملاقات کی۔ترجمان نے بتایا کہ حاجی ملک شاہ گورگیج، میر اصغر رند، میر فائق جمالی، آغا شکیل درانی، عبید گورگیج، سردار زادہ فیصل جمالی اور میر ولی محمد نے پی پی پی میں شمولیت اختیار کی ہے۔انہوں نے کہا کہ شمولیتی تقریب میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما علی مدد جتک، نور احمد بنگلزئی و دیگر بھی موجود تھے۔اس موقع پر آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ سے بلوچستان کی آواز رہی ہے، بلوچستان بی بی شہید کے سب سے قریب تھا، بلوچستان کے لیے پہلے بھی بہت کیا لیکن ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے۔