کراچی (آن لائن) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی جانب سے علیحدگی اختیار کرنے والے تمام دھڑوں کے ساتھ مذاکرات کے لیے گرین سگنل دیے جانے کے ایک روز بعد گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے پاک سرزمین پارٹی کی قیادت کو مجوزہ انضمام کے حوالے سے باضابطہ بات چیت کی دعوت دے دی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر سندھ نے ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے پی ایس پی چیئرمین سید مصطفیٰ کمال اور پارٹی صدر انیس قائم خانی کو باضابطہ دعوت نامہ دیا جنہوں نے گزشتہ روز اسلام آباد میں وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی تھی اور شام کو واپس کراچی پہنچ گئے تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ نے حریف دھڑوں کے انضمام کے حوالے سے مذاکرات کی بنیاد رکھی لیکن وہاس کا کریڈٹ نہیں لینا چاہتی۔ذرائع نے بتایا کہ انضمام کے حوالے سے تمام چیزوں پر پہلے ہی اتفاق ہو چکا، یہ ملاقاتیں اورمیٹنگز بس رسمی کارروائی ہیں، اس حوالے سے آئندہ ہفتے تک مثبت اعلان متوقع ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے تصدیق کی کہ پی ایس پی اور ڈاکٹر ستار کی قیادت میں موجود گروپوں نے اپنے دھڑوں کو ایم کیو ایم پاکستان میں ضم کرنے اور ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی قیادت میں کام کرنے پر رضا مندی ظاہر کی ہے۔
Load/Hide Comments



