کراچی (آن لائن)محکمہ صحت سندھ نے چین سے آنے والے تمام مسافروں کے کرونا ٹیسٹ لازمی کرنے کیلئے این سی او سی کو خط لکھ دیا۔محکمہ صحت سندھ نے چین سے آنے والی تمام فلائٹس کے مسافروں کے کرونا ٹیسٹ کی تجویز دی ہے، خط میں کہا گیا ہے کہ مسافروں کا کراچی ایئرپورٹ پہنچنے پردوبارہ ٹیسٹ کیا جائے، کرونا مثبت ہونے کی صورت میں قرنطینہ کیا جائے گا۔خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ تمام لوگ جنہیں ویکسین لگائے 6 ماہ ہوچکے ہیں انہیں بوسٹر ڈوز لگائی جائے، خاص طور پر 60 سال سے زائد عمر کے افراد کو بوسٹر ڈوز ضرور لگائی جائے۔محکمہ صحت سندھ نے تجویز دی ہے کہ انٹرنیشنل ڈومیسٹک فلائٹس میں ویکسینیشن، ماسک پہننا لازم قراردیا جائے، بڑے اجتماعات پرپابندی عائد کی جائے۔دوسری جانب کراچی ایئرپورٹ پر کورونا ٹیسٹنگ کا دوبارہ آغاز کردیا گیا، ذرائع کا کہنا ہے کٹس کی عدم فراہمی کے باعث ریپڈ انٹیجن ٹیسٹ 2 روزتک التوا کا شکار رہے۔وفاقی حکومت کی جانب سے کورونا کٹس کی فراہمی کے بعد کراچی ایئرپورٹ پر کورونا ٹیسٹنگ کا دوبارہ آغاز کردیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹ پرقرنطینہ سینٹرکی عدم موجودگی کے باعث کورونا مثبت مریضوں کوگھرجانے کی اجازت دی جارہی ہے، 3 ماہ میں 2 درجن سے زائد کورونا مثبت مسافروں کو گھر جانے کی اجازت دی گئی.
Load/Hide Comments



