اسلام آباد (آن لائن)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں بحالی اور تعمیر نو میں عالمی معاونت اور یکجہتی کی ضرورت ہے۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے ترکیہ کے صدر طیب اردوان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔وزیر اعظم نے ترک صدر کو 9جنوری کو جینیوا میں ہونے والی عالمیکانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔وزیر اعظم نے پاکستانی عوام اور حکومت کی جانب سے سیلاب متاثرین کی مدد پر ترک حکومت کا شکریہ ادا کیا۔وزیر اعظم کا اس موقع پر کہناتھا کہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں بحالی اور تعمیر نو میں عالمی معاونت اور یکجہتی کی ضرورت ہے۔ٹیلی فونک گفتگو میں دونوں راہنماؤں کے مابین باہمی امور اور عالمی مسائل پر تبادل خیال کیا اور قریبی رابطہ میں رہنے پر اتفاق کیا گیا۔
Load/Hide Comments



