قومی سلامتی کمیٹی کااجلاس رواں ہفتے طلب کئے جانے کا امکان

اسلام آباد (آن لائن)ملک میں دہشتگردی کے بڑھتے واقعات کے پیش نظر قومی سلامتی کمیٹی کااجلاس رواں ہفتے بلانے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق ملک میں دہشت گردی کے بڑھتے واقعات پر وزیراعظم شہباز شریف کا قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کر لیا ہے، اجلاس میں اعلیٰ سول و عسکری حکام شرکت کرینگے جبکہ اجلاس رواں ہفتے ہی بلائے جانے کا امکان ہے، اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کی لہر میں اضافے کی وجوہات بھی زیر بحث آئیں گی۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اجلاس میں دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے کام کرنے والے اداروں کی کارکردگی اور مسائل کا بھی جائزہ لیا جائے گا جبکہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے مذاکرات کی موجودہ صورت حال اور ماضی کے معاہدوں پر عمل درآمد پر بھی بحث ہوگی۔