شہباز شریف کا نیپال کے نئے وزیر اعظم کو مبارکباد

اسلام آباد (آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف نے پشپا کمال پرچاندا کو نیپال کا نیاوزیراعظم بننے پر مبارکباددی ہے،عوامی رابطوں کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ علاقائی شراکت دار کے طور پر پاکستان اور نیپال کے درمیان مضبوط تعلقات ہیں، نیپال کے نئے وزیر اعظم پشپا کمال پرچاندا کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں نئی قیادت سے پاکستان اور نیپال کے درمیان تعلقات میں مزید بہتری آئی گی،انہوں نے کہا کہ باہمی تعلقات اور علاقائی تعاون کے لیے آپ کے ساتھ کام کرنے کا منتظر ہوں۔