اسلام آباد (آن لائن)قومی اسمبلی سے استعفوں کی منظوری کا معاملہ پر چیئرمین تحریک انصاف نے تمام اراکین قومی اسمبلی کو28دسمبر بروز(بدھ)کو اسلام آباد طلب کر لیا۔ذرائع کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے تمام اراکین قومی اسمبلی کو 28 دسمبر کو دن 12 بجے کے پی ہاؤس پہنچنے کی ہدایت کی ہے جبکہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اراکین قومی اسمبلی سے ویڈیو لنک پر خطاب کریں گے۔ پی ٹی آئی قیادت نے تمام اراکین اسمبلی کو سختی سے ہدایت کرتے ہوئے یہ باور کرایا ہے کہ کے پی کے ہاؤس میں اجلاس بہت اہم ہے تمام اراکین اجلاس میں شرکت یقینی بنا ئیں، کوئی بھی رکن غیر حاضر نہ ہو، غیر حاضر ارکان کے خلاف کارروائی بھی کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق تمام اراکین شاہ محمود قریشی کی زیر قیادت پارلیمنٹ ہاوس روانہ ہوں گے، جہاں مستعفی اراکین سپیکر قومی اسمبلی کے سامنے پیش ہو کر استعفوں کی تصدیق کریں گے۔
Load/Hide Comments



