کراچی (آن لائن) مسیحی برداری اپنا مذہبی تہوار کرسمس آج (اتوار) کراچی سمیت ملک بھر میں منائے گی۔اس حوالے سے ہفتہ کی شب سے شہر کے تمام گرجا گھروں میں دعائیہ تقریبات کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔یہ دعائیہ تقریبات سینٹ پیٹرک۔ہولی ٹیریٹی سمیت شہر کے تمام گرجا گھروں میں جاری ہیں۔اس موقع پر گرجا گھروں کو کرسمس ٹری اور برقی قمقموں کی مدد سے بہت خوبصورتی سے سجایا گیا ہے۔ان دعائیہ تقریبات میں مسیحی پیشواں نے حضرت عیسی کی تعلیمات بیان کیں۔اس موقع پر خصوصی گیت گائے گئے۔ملک میں امن وسلامتی۔خوشحالی اورترقی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ان دعائیہ اجتماعات کا سلسلہ اتوار تک جاری رہے گا۔کرسمس کی مناسبت سے مسیحی برداری کے رہائشی علاقوں کیماڑی،لیاری،رنچھوڑ لائن،صدر،ماڑی پور،پہاڑ گنج،ایف سی ایریا،عیسی نگری،کورنگی،ناظم آباد 1 نمبر اورمشرف کالونی سمیت دیگر علاقوں میں خصوصی تقریبات کا سلسلہ جاری ہے۔مسیحی برداری نے اپنے گھروں کو کرسمس ٹری،اسٹار اور برقی قمقموں کی مدد سے سجایا ہے۔ کرسمس کی مختلف تقریبات میں کرسمس کیک کاٹے گئے اور سانتا کلازنے بچوں میں تحائف تقسیم کیے۔کرسمس کی مناسبت سے مسیحی برداری سے تعلق رکھنے مرد۔خواتین۔نوجوانوں۔بچوں نے نئے کپڑے اور دیگر اشیا خریدیں۔کرسمس کے حوالے سے ایک دوسرے کو مبارکباد دینے سمیت کیک اور دیگر تحائف کا تبادلہ کیا جارہا ہے۔کرسمس کے موقع پر گھروں میں دعوتوں کا اہتمام کیا جارہا ہے۔اس موقع کی مناسبت سے خصوصی پکوان تیار کیے گئے ہیں۔کرسمس کے حوالے مسیحی برداری کی آبادیوں میں بہت رونق دیکھنے میں آرہی ہے۔
Load/Hide Comments



