وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا صدر عارف علوی رابطہ ، روکی ہوئی سمریوں پر دستخطوں کی درخواست

اسلام آباد(آن لائن) وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ایک مرتبہ پھر رابطہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار نے صدر سے روکی ہوئی سمریوں پر دستخطوں کی درخواست کی ہے۔ صدر نے پنجاب کی صورتحال پر اپنی تشویش اور تحفظات سے اسحاق ڈار کو آگاہ کیا۔ ذرائع کا کہناہے کہ صدر عارف علوی نے روکی ہوئی سمریوں پر دستخط شروع کرد ئیے۔صدر عارف علوی نے ایڈووکیٹ سپریم کورٹ، منصور عثمان اعوان، کی بطور اٹارنی جنرل آف پاکستان تعیناتی کی منظوری دے دی۔صدر مملکت نے اشتر اوصاف علی کا اٹارنی جنرل کے عہدے سے استعفیٰ بھی منظور کر لیا ہے۔