اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پولیس کی فرض شناسی سے اسلام آباد بڑے حادثے سے محفوظ رہا، اسلام آباد پولیس کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔وزیر داخلہ نے جاری بیان میں کہا جمعہ کی صبح بارود سے بھری گاڑی راولپنڈی سے اسلام آباد میں داخل ہوئی جس میں ایک مرد اور خاتون دہشت گرد سوار تھے۔بارود سے بھری یہ گاڑی آئی جے پرنسپل روڈ راولپنڈی سے اسلام آباد میں داخل ہوئی۔بارود سے بھری گاڑی اسلام آباد میں ہائی ‘ویلیو ٹارگٹ’ کو نشانہ بنانے کے لئے روانہ کی گئی تھی۔ایگل اسکواڈ نے دوران گشت مشکوک سمجھتے ہوئے اس گاڑی کو روکا۔اسی دوران گاڑی میں دھماکہ ہو گیا جس میں ایک پولیس اہلکار شہید اور 6 زخمی ہوگئے۔وزیر داخلہ نے کہاپولیس کی فرض شناسی سے اسلام آباد بڑے حادثے سے محفوظ رہا۔فرض شناسی پر اسلام آباد پولیس کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔شہید عدیل حسین کو شہدا پیکج دیا جائے گا۔وزیر داخلہ نے شہید کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار او ر زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔زخمیوں کو بہترین طبی امداد دی جا رہی ہے.
Load/Hide Comments



