ماسکو (آن لائن) روس کے صدرولادی میر پیوٹن نے کہا ہے کہ یوکرین جنگ کا ذمہ دار روس نہیں ہے کیف کو اب بھی ایک برادر ملک کے طور پر دیکھتا ہوں ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سینئر روسی فوجی اہلکاروں سے خطاب میں یوکرین جنگ کو دونوں ممالک کے لیے ’المیہ‘ قراردیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ یوکرین کو اب بھی بردار ملک کے طور پردیکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یوکرین کا تنازع تیسرے ممالک کی پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔ مغربی ممالک نے سابق سویت یونین کی ریاستوں کا ’برین واش‘ کرنے کا عمل یوکرین سے شروع کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے برسوں یوکرین کو قرضوں اورسستی توانائی فراہم کرنے کی پیشکش کی تاہم اس اقدام کا بھی کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔ رواں سال فروری میں روس نے یوکرین کیخلاف فوجی کارروائی شروع کی تھی جس میں اب تک ہزاروں افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
Load/Hide Comments



