اسلام آباد (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی میں پیش نہ ہونے اور استعفوں کی منظوری کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان کردیا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر شبلی فراز کا کہنا تھاکہ تحریک انصاف نے قومی اسمبلی میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف استعفوں کی منظوری کے لیے سپریم کورٹ سے ہی رجوع کرے گی۔شبلی فراز کا کہنا تھاکہ حکومت نے جلد بازی میں اجلاس بلا کر سازشی ذہنیت کا مظاہرہ کیا، حکومت نے ایک روز اجلاس ملتوی کر کے عجلت میں اجلاس طلب کیا، حکومتی حکمت عملی سازشی ذہنیت کی عکاس ہے
Load/Hide Comments



