اسلام آباد(آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ میں نے کل سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا جہاں اس وقت بھی لاکھوں معصوم بچے، بزرگ اور خواتین سخت سردی اوربیسروسامانی کی حالت میں موسمیاتی تبدیلی کے ناکردہ گناہ کی سزا کاٹ رہے ہیں۔ ہم سب کو مصیبت میں گھرے ان پاکستانیوں کا اس مشکل وقت میں سہارا بنے رہنے کی ضرورت ہے۔
Load/Hide Comments



