وفاقی کابینہ نے تواناتی بچت پروگرام پر سنجیدہ غور کیا ہے،وزیر اعظم

اسلام آباد (آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ نے تواناتی بچت پروگرام پر سنجیدہ غور کیا ہے، صوبوں کو اعتما د میں لے کر توانائی بچت پروگرام کی منظوری دی جائیگی۔ اپنے ایک ٹویٹ میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ غیر معمولی حالات میں یہ اقدامات وقت کا تقاضا ہے، توانائی بچت پروگرام پر عملدرآمد سے قیمتی وسائل کی بچت ہو گی،پروگرام سے توانائی بحران پر قابو پانے میں مدد ملے گی، انہوں نے کہا کہ حکومت مختلف ذرائع سے بجلی کی پیداوار پر توجہ دے رہی ہے۔قابل تجدید ذرائع سے توانائی کا حصول انرجی سکیورٹی کیلئے ضروری ہے ،قابل تجدید ذرائع سے توانائی کے حصول کے لیئے ملکی وسائل پر انحصار بڑھے گا اور عام آدمی کو ریلیف اور قیمتی زرمبادلہ کی ان اقدامات کے نتیجے میں بچت ہوگی۔