نیب ترامیم، آصف زرداری، نواز شریف اور یوسف رضا گیلانی کے خلاف ریفرنسز نیب کو واپس

اسلام آباد(آن لائن)احتساب عدالت اسلام آباد نے سابق صدر آصف علی زرداری، نواز شریف اور یوسف رضا گیلانی کے خلاف ریفرنس نیب کو واپس بھیج دیئے۔ نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت ریفرنس نیب کو واپس بھیجا گیا احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے احکامات جاری کیے۔ ریفرنس میں ملزمان پر الزام گیارہ کروڑ کا تھانیب ترمیم کے بعد پچاس کروڑ کے الزام پر نیب کیس بنتا ہے احتساب عدالت کا ریفرنس متعلقہ فورم کو بھیجنے کا حکم جج اصغر علی کی مدت مکمل ہونے پر جج محمد بشیر نے بطور ایڈمنسٹریٹو جج سماعت کی آصف علی زرداری، نواز شریف اور یوسف رضا گیلانی کو بڑا ریلیف مل گیا عدالت نے توشہ خانہ کیس میں نواز شریف کو عدم حاضری پر اشتہاری قرار دے رکھا تھااومنی گروپ کے خواجہ انور مجید اور غنی مجید کو بھی ریلیف مل گیا سابق صدر آصف علی زرداری اور یوسف رضا گیلانی نے بھی ترمیمی آرڈیننس کے تحت درخواست دائر کی تھی۔