نوازشریف اور شہبازشریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

لاہور (آن لائن)مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف اور وزیراعظم شہبازشریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہواہے۔ ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں نے ملکی سیاسی صورتحال بالخصوص پنجاب کی سیاسی صورتحال کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔شہبازشریف نے آصف زرداری، چوہدری شجاعت سے ہونیوالی ملاقاتوں اور سیاسی رابطوں کے حوالے سے نوازشریف کو رپورٹ پیش کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف نے شہبازشریف کو اہم ہدایات جاری کی ہیں۔