اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ مشکل صورتحال میں ملک سنبھالا، ملک و قوم کو مشکلات سے نکالنے میں کامیاب ہوں گے،ارکان اسمبلی توانائی کی بچت کے حوالے سے عوام میں آگاہی پیدا کریں۔تفصیل کے مطابق وزیر اعظم سے سے مسلم لیگی ارکان قومی اسمبلی نے الگ الگ ملاقاتیں کی ہیں۔ملاقات کرنے والوں میں حامد حمیداللہ، راؤ اجمل اور رانا مبشر اقبال شامل تھے۔ملاقات میں انتخابی حلقوں کے مسائل اور موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم کا ارکان اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے کہناتھا کہ عوام کے مسائل کے حل اور ریلیف کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے۔ مشکل صورتحال میں ملک سنبھالا، انشاء اللہ ملک و قوم کو مشکلات سے نکالنے میں کامیاب ہوں گے۔ ارکان اسمبلی توانائی کی بچت کے حوالے سے عوام میں آگاہی پیدا کریں۔
Load/Hide Comments



