اب ٹوئٹر کسی بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی فری پروموشن کی اجازت نہیں دیگا

واشنگٹن (آن لائن)ٹوئٹر نے فیس بک، انسٹا گرام سمیت دیگر حریف سوشل میڈیا سائٹس کے لنکس پوسٹ کرنے پر پابندی لگانے کا اعلان کردیا۔سوشل میڈیا کمپنی کا کہنا ہے کہ جو اکا ؤنٹس صارفین کو متبادل پلیٹ فارم کی ہدایت کرتے ہیں انہیں معطل کردیا جائے گا۔ ٹوئٹر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ہمیں معلوم ہے کہ ہمارے بہت سے صارفین دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی متحرک ہیں تاہم اب ٹوئٹر کسی بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی فری پروموشن کی اجازت نہیں دیگا۔ کمپنی ایسا مواد حذف کر دے گی جو فیس بک، انسٹاگرام، مسٹوڈان، ٹرتھ سوشل، ٹرابل، اور نوسٹر جیسے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے اکاؤنٹس سے جڑا ہوا ہوگا۔