کراچی (آن لائن) پاکستان سپر لیگ کے آ ٹھویں سیزن کی ڈرافٹنگ میں سابق آل راؤنڈر آفریدی کسی ٹیم کا حصہ نہ بن سکے۔ اسی حوالے سے لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی سے پوچھا گیا کہ شاہد آفریدی فی الحال کسی ٹیم سے منسلک نہیں ہیں، تو کیا مستقبل میں انہیں لاہور قلندرز کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے؟ جواب میں شاہین نے کہا ‘لالا نہیں ہیں تو کیا ہوا، آپ کو شاہین آفریدی تو نظر آئے گا’۔انہوں نے مزید کہا کہ ہماری کوشش ہوتی ہے کہ مثبت کرکٹ کھیلیں اور عوام کو تفریح فراہم کریں، میرا ری ہیب جاری ہے، میں جلد میدان میں کھیلتا نظر آؤں گا۔دوسری جانب شاہد آفریدی نے پی ایس ایل کی ڈرافٹنگ مکمل ہونے پر ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں پی ایس ایل کے 7 سیزنز میں ایکشن میں دیکھا گیا۔سابق کپتان نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا ‘پی ایس ایل میرے پسندیدہ ٹورنامنٹس میں سے ایک رہا ہے، یہ کچھ یادیں ہیں جو ہمیشہ میرے ساتھ رہیں گی، وہ کھلاڑی جنہیں پی ایس ایل 8 کے لیے منتخب کیا گیا ہے، انہیں میری طرف سے مبارک ہو’۔ساتھ ہی انہوں نے تمام ٹیمز کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
Load/Hide Comments



