کراچی (آن لائن) قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے کہا ہے کہ ہم اس اننگ میں مزید بہتر کرسکتے تھے، بابر اعظم اگر وکٹ پر رہتے تو 400 رنز ہوسکتے تھے۔ کراچی ٹیسٹ کے پہلا روز کا کھیل ختم ہونے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے ثقلین مشتاق نے کہا کہ پہلی اننگز میں بابر کا آؤٹ ہونا پاکستان کیلیے اچھا نہیں تھا، اگر وہ وکٹ پر رہتے تو 400 رنز کرسکتے تھے، یہ ٹوٹل برا نہیں ہے،ہمیں اچھی بولنگ کرنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انگلینڈ اپنے طریقے سے ہی کھیلے گا،ہمیں اچھی بولنگ کرنی ہے، پچ وقت کے ساتھ مزید سلو ہوگی، مارک ووڈ شاٹ بال سے آؤٹ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ثقلین مشتاق نے کہا کہ ہمارے بیٹرز مثبت سوچ کے ساتھ کھیل رہے ہیں، اگر مثبت سوچ کے ساتھ وکٹیں جارہی ہیں تو مجھے مسئلہ نہیں، رضوان جس گیند پر آؤٹ ہوئے اس پر چھکا بھی لگ سکتا تھا، میں اور بیٹنگ کوچ بلے بازوں کو سپورٹ کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر 200 رنز تک ان کو روک لیا تو ہمارا میچ میں اچھا موقع ہے، پاکستان کی زمین بہت ذرخیز ہے، فخر کی بات ہے کہ پاکستانی دوسرے ملکوں سے بھی کھیل رہے ہیں، انگلینڈ کے ریحان احمد نے بہت اچھی بولنگ کی، میری دعائیں اس کے ساتھ ہیں‘۔
Load/Hide Comments



