اسلام آباد(آ ن لائن)وزیراعظم کے معاون خصوصی عرفان قادر کا قلمدان تبدیل کردیاگیا ہے۔عرفان قادر کو وزیراعظم کا معاون خصوصی برائے قانونی اصلاحات مقرر کردیا گیا،اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق عرفان قادر کو وفاقی وزیر کی مراعات حاصل ہوں گی۔عرفان قادر اس سے پہلے احتساب اور داخلہ امور کے معاون خصوصی تھے۔عرفان قادر آئندہ ہفتے اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے،وزیراعظم نے عرفان قادر کو مختلف قوانین میں اصلاحات سے متعلق رپورٹس کی تیاری کا ٹاسک سونپ دیا۔
Load/Hide Comments



