نیو یارک(آن لائن) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس کے صدر کسابا کوروسی سے ملاقات کی ہے،وزیر خارجہ نے سیلاب کی تباہ کاریوں کے باعث پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے یو این جنرل اسمبلی کی قرارداد کو منظور کرنے پر شکریہ ادا کیا، دونو ں رہنماؤں کے درمیان موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات، پانی کے بحران، پائیدار ترقی کے اہداف سمیت مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا،صدر جنرل اسمبلی نے گروپ آف 77 اور چین کی پاکستان کی کامیاب قیادت کو سراہا،یو این جنرل اسمبلی کے صدر نے وزیر خارجہ کو مارچ 2023 میں اقوام متحدہ کی آئندہ آبی کانفرنس میں شرکت کی دعوت بھی دی، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے صدر یو این جنرل اسمبلی کو پاکستان کی جانب سے مکمل حمایت اور تعاون کا یقین دلایا۔
Load/Hide Comments



