ٹویٹر کی فیس لے کر ’بلیو ٹِک‘ دینے کی سروس شروع، ٹوئٹر بلیو کا نام دیا گیا ہے

لندن (آن لائن) سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے فیس لے کر بلیو ٹِک دینے کی سروس دوبارہ شروع کردی جسے ٹوئٹر بلیو کا نام دیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کمپنی اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نئی سروس کی سبسکرپشن سے صارفین ٹوئٹس میں ترامیم اور 1080 پکسل کی ویڈیو اپ لوڈ کرسکتے ہیں۔اعلامیے کے مطابق نئی سروس کی فیس ویب کے لیے 8 ڈالر فی ماہ جبکہ ایپل صارفین کے لیے11 ڈالر فی ماہ ہوگی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق نئے فیچر میں دیے گئے ترمیم کے بٹن سے متعلق سیکڑوں صارفین درخواست کر رہے تھے جبکہ کئی افراد کا کہنا ہے کہ اس سے غلط معلومات کے پھیلنے میں اضافہ ہوگا۔رپورٹس کے مطابق صارفین کا کہنا ہے کہ اگر کسی ٹوئٹ کو بڑے پیمانے پر شیئر کرنے کے بعد تبدیل کیا جاتا ہے تو اس سے غلط معلومات کے پھیلنے میں اضافہ ہوگا۔دوسری جانب ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک نے اعلان کیا ہے کہ پہلے سے مفت میں بلیو ٹک حاصل کرنے والے تمام اکاو نٹس سے آئندہ چند ماہ کے دوران ان کا بلیو ٹک کوختم کردیا جائے گا۔