یوکرین کا روسی صدر کی پرائیویٹ آرمی کے رہائشی ہوٹل پر حملہ، بڑے جانی نقصان کا دعویٰ

کیف (آن لائن) یوکرین کے علاقے لوہانسک کے جلاوطن گورنر نے کہا ہے کہ کیف کی فوج نے روس کے صدر ولادمیر پیوٹن کی پرائیویٹ آرمی کے رہائشی ہوٹل کو نشانہ بنایا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جلا وطن گورنر سرہی ہیدائی نے اپنے بیان میں کہا کہ یوکرینی فورسز نے لوہانسک کے علاقے کدیوکا میں اس ہوٹل کو نشانہ بنایا جہاں روسی صدر ولادمیر کی پرائیویٹ آرمی ویگنر گروپ کے ارکان ملتے ہیں۔ویگنر گروپ روسی صدر ولادمیر پیوٹن کے قریبی ساتھی یووگینی پروگوزہن نے قائم کیا تھا اور ویگنر گروپ کے یونٹس کریمیا، شام، لیبیا، مالی اور جمہوریہ وسطی افریقا میں بھی تعینات رہ چکے ہیں۔ گورنر لوہانسک نے مزید کہا کہ یوکرین فورسز کے حملے میں روس کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے اور جو لوگ حملے میں بچ گئے ہیں ان میں سے بھی 55 فیصد طبی کیف (آن لائن) یوکرین کے علاقے لوہانسک کے جلاوطن گورنر نے کہا ہے کہ کیف کی فوج نے روس کے صدر ولادمیر پیوٹن کی پرائیویٹ آرمی کے رہائشی ہوٹل کو نشانہ بنایا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جلا وطن گورنر سرہی ہیدائی نے اپنے بیان میں کہا کہ یوکرینی فورسز نے لوہانسک کے علاقے کدیوکا میں اس ہوٹل کو نشانہ بنایا جہاں روسی صدر ولادمیر کی پرائیویٹ آرمی ویگنر گروپ کے ارکان ملتے ہیں۔ویگنر گروپ روسی صدر ولادمیر پیوٹن کے قریبی ساتھی یووگینی پروگوزہن نے قائم کیا تھا اور ویگنر گروپ کے یونٹس کریمیا، شام، لیبیا، مالی اور جمہوریہ وسطی افریقا میں بھی تعینات رہ چکے ہیں۔ گورنر لوہانسک نے مزید کہا کہ یوکرین فورسز کے حملے میں روس کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے اور جو لوگ حملے میں بچ گئے ہیں ان میں سے بھی 55 فیصد طبی سہولیات نہ ہونے کے باعث اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے۔