ٹوئٹر کے نئے مالک ایلون مسک نے ٹوئٹ میں 280 حروف کی حد کو بڑھا کر 4 ہزار کرنے کا عندیہ دیدیا

لندن (آ ن لائن)ٹوئٹر کے نئے مالک ایلون مسک نے ٹوئٹ میں 280 حروف کی حد کو بڑھا کر 4 ہزار کرنے کا عندیہ دیدیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹوئٹر صارف کی جانب سے ایلون مسک سے پوچھا گیا تھا کہ کیا ٹوئٹس کے لیے حروف کی حد 4 ہزار کی جارہی ہے یا نہیں،جس کے جواب میں ایلون مسک نے جواب میں لکھا ہے جی ہاں۔ان کا کہنا تھا کہ پہلے سے ہی ٹوئٹس کے لیے حروف کی حد میں اضافے کی بات کرچکے ہیں۔یاد رہے حال ہی میں ایلون مسک نے تصدیق کی تھی کہ ٹوئٹر کے ایسے ڈیڑھ ارب اکاؤنٹس کو ڈیلیٹ کردیا جائے گا جن کو برسوں سے استعمال نہیں کیا گیا۔