تہران (آن لائن) ایران نے پی ٹی اے کے تحت پاکستان کے ساتھ درج تمام اشیاء کی درآمد پر پابندی ہٹادی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران نے ہمسایہ ممالک کے ساتھ اقتصادی سفارت کاری کو فروغ دینے کے اقدامات شروع کردیے ہیں۔ اور اسی سلسلے میں ایران نے پی ٹی اے کے تحت پاکستان کے ساتھ درج تمام اشیاء کی درآمد پر پابندی ہٹادی ہے۔پاکستان اور ایران نے ترجیحی تجارتی معاہدے پی ٹی اے پر مارچ 2004 میں دستخط کئے تھے جبکہ وفاقی کابینہ نے پریفرنشل ٹریڈ ایگریمنٹ کی مئی 2005 میں توثیق کی تھی۔ذرائع کے مطابق ستمبر 2006میں پاکستان ایران ترجیحی تجارتی معاہدے کو فعال کیا گیا تھا۔
Load/Hide Comments



