اسلام آباد(آن لائن) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کو ہلال امیتاز ملٹری سے نواز دیا۔ جمعرات کو ایوان صدر اسلام آبادمیں اعزازات دینے کی تقریب منعقد ہوئی، تقریب میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیراعظم شہباز شریف،وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس،چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی وفاقی وزراء، غیر ملکی سفراء سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی،تقر یب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کے بعد صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر شاہ اور چیئرمین جوائنٹ چیفس اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کو ہلال امتیاز ملٹری سے نوازا.
Load/Hide Comments



