اسلام آباد(آن لائن) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اظہار رائے کے بغیر جمہوریت ادھوری ہے۔وزیر اعظم شہباز شریف نے جرنلسٹ سیفٹی فورم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحافیوں کے تحفظ کے لیے حکومتی اقدامات کیے جا رہے ہیں کیونکہ آزادی اظہار رائے معاشرے اور ملک کے لیے اہم ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ صحافیوں کی زندگی کے تحفظ کے لیے اقدامات حکومت کی ترجیح ہے جبکہ صحافی ارشد شریف کی قتل کی تحقیقات کے لیے چیف جسٹس کو جوڈیشل کمیشن کے لیے خط لکھا تھا۔شہباز شریف نے کہا کہ صحافی میرے دل کے قریب ہیں اور صحافی ارشد شریف کو قتل کیا گیا جو افسوسناک ہے۔ صحافیوں کے لیے فرائض کی انجام دہی کے دوران تحفظ اہم ہے.
Load/Hide Comments



