امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ کی جنرل عاصم منیر کو آرمی چیف بننے پر مبارکباد

واشنگٹن، اسلام آباد (آن لائن) جنرل عاصم منیر سے امریکی سینٹر کمانڈ (سینٹ کام) کے سربراہ جنرل مائیکل ایرک کوریلا نے ٹیلیفونک بات چیت کر کے انھیں آرمی چیف بننے پرمبارکباد پیش کی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترجمان امریکی سینٹ کام نے بتایا کہ پاکستان کے آرمی چیف سے ویڈیو ٹیلی کانفرنس کے دوران گفتگو میں پاک امریکا سکیورٹی تعاون کی کاوشوں پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ترجمان سینٹ کام کے مطابق دونوں فوجی سربراہان نے دو طرفہ تعلقات کو مضبوط کرنے پر بات چیت کی۔