نیو یارک (آن لائن) مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر کے نئے چیف ایلون مسک نے آئی فون بنانے والی کمپنی ایپل انکارپوریشن کے چیف ٹم کوک سے مل کر ان کی غلط فہمی کو دور کردیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایلون مسک نے اپنے ٹوئٹ میں ایپل انکارپوریشن کے ہیڈ کوارٹر سے ایک خوبصورت منظر کی ویڈیو شیئر کی ہے۔اْنہوں نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’ٹم کوک، مجھیایپل کے اس خوبصورت ہیڈ کوارٹر لے کر جانے کا شکریہ‘۔اْنہوں نے مزید لکھا کہ’بہت اچھی گفتگو ہوئی، ہم نے ٹوئٹر کو ممکنہ طور پر ایپ اسٹور سے ہٹائے جانے کے بارے میں پیدا ہونے والی غلط فہمی کو دور کیا‘۔ایلون مسک نے لکھا کہ اب ٹم کوک نے واضح کردیا ہے کہ ایپل کبھی بھی ٹوئٹر کو ایپ اسٹور سے ہٹانے کے بارے میں نہیں سوچا۔اْنہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ ایپل انک نے ٹوئٹر پر اشتہار دینا بھی بند کردیا ہے۔
Load/Hide Comments



