آئی ایم ایف نے بجٹ اہداف سمیت سیلاب کے اخراجات پر دی جانیوالی تفصیلات پر اعتراض اٹھا دیا

اسلام آباد (آن لائن) عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف)نے بجٹ اہداف سمیت سیلاب کے اخراجات پر دی جانیوالی تفصیلات پر اعتراض اٹھا دیا، ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق سیلاب سے ہونے والی تباہی سے بحالی کے کاموں تک روڈ میپ دوبارہ طلب کرلیا گیا ہے جبکہ آئی ایم ایف نے پاکستان سے ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے، آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات میں تاخیر ملکی سیاسی صورتحال کے باعث ہوئی ہے۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ملک میں سیلاب کی صورتحال وجہ سے آئی ایم ایف سے اہداف کے حصول میں چھوٹ طلب کی گئی ہے، آئی ایم ایف سے ڈیٹا شیئرنگ کا عمل جاری ہے.