اسلام آباد (آن لائن)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان روات میں ناکام جلسے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے راولپنڈی اسلام آباد کی ضلعی تنظیموں کے عہدیداران اور اراکین اسمبلی سے جواب طلب کرلیا۔ذرائع نے بتایا کہ روات کے ناکام پر جلسے پر عمران خان نے سخت مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے نوٹس لے لیا ہے،عمران خان کہنا تھا کہیہ ہمارا دوسرے مرحلے کا آخری جلسہ تھا میں پچاس ہزار سے زیادہ افراد کے آنے کی امید تھی بتایا جائے کہ پنڈی اسلام آباد اور ارد گرد کے لوگوں کو لانے میں مقامی تنظیمیں کیوں ناکام ہوئیں،ذرائع نے بتایا کہ راولپنڈی اور اسلام آباد کے اراکین قومی اور صوبائی اسمبلی کو عمران خان نے طلب کر لیا ہے،خفیہ ایجنسیوں کی رپورٹ کے مطابق لانگ مارچ کے دوسرے مرحلے کے آخری جلسے میں صرف چار سے پانچ ہزار افراد نے شرکت کی،تحریک انصاف کے اپنے ذرائع کے مطابق جلسے میں سات سے آٹھ ہزار لوگ تھے جبکہ دو وفاقی انٹیلی جنس اداروں نے روات جلسے کی تعداد تین سے چار ہزار بتائی ہے۔
Load/Hide Comments



