اسلام آباد (آن لائن) وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا نے کہا ہے کہ ملک میں آدھے کاروبار بغیر کسی ٹیکس سے چل رہے ہیں،پاکستانی ٹیکس پیئرز کو سوچنا چاہیے کہ ملک کی معیشت میں انکا حصہ ہونا چاہیے۔ایف بھی آر کو اپنی پالیسی بدلنے کی ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں کیا انہوں نے کہا کہ ایف بی ار کو نئے ٹیکس نادہندگان کو رجسٹر کرنا چاہیے، ملک ڈیفالٹ ہونے کا کوئی اندیشہ نہی ہے جب حکومت میں آئے تو ڈیفالٹ کے بادل منڈلا رہے تھے،حکومت میں آئے تو آئی ایم ایف کا پروگرام بند تھا اب شروع ہو چکا ہے۔ڈالر اس وقت فری مارکیٹ ہوگیا ہے کچھایسے اشارے ملے ہیں کہ ڈالر کے اتار چڑھاؤ میں بینک ملوث تھے اس معاملے کو سٹیٹ بینک دیکھ رہا ہے اگر کوئی بینک ملوث ہوا تو کاروائی کرے گا.
Load/Hide Comments



