کراچی(آن لائن)پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کے روز بھی تیزی کا رجحان رہا،کے ایس ای 100انڈیکس42700پوائنٹس سے بڑھ کر42900پوائنٹس کی نئی سطح پر بندہوا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں 7ارب روپے سے زائد کاا ضافہ ریکارڈکیا گیا۔کاروباری سرگرمیوں میں اضافے سے43.91فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو کاروبار کا آغاز مثبت ہوا،فوڈز،پیٹرولیم،گیس،بینکنگ،ٹیلی کام،کیمیکلسمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کی بدولت ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 43ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر گیاتھا تاہم کاروبار کے اختتام سے قبل تکینکی کریکشن کے سبب انڈیکس43ہزار پوائنٹس کی حد پر برقرا ر نہ رہ سکا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کوکے ایس ای100انڈیکس میں 186.90پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈکیا گیا جس سے انڈیکس 42796.85پوائنٹس سے بڑھ کر42983.75پوائنٹس ہو گیا اسی طرح 108.16پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای 30انڈیکس 15708.58پوائنٹس سے بڑھ کر15816.74پوائنٹس پر جا پہنچا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 29087.25پوائنٹس سے بڑھ کر29118.98پوائنٹس پر بند ہوا۔کاروباری سرگرمیوں میں اضافے کی وجہ سے مارکیٹ کے سرمائے میں 7ارب18کروڑ21لاکھ41ہزار892روپے کا اضافہ ریکارڈکیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 68کھرب61ارب8کروڑ65لاکھ5ہزار230روپے سے بڑھ کر68کھرب68ارب26کروڑ86لاکھ47ہزار122روپے ہو گیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو6ارب روپے مالیت کے 18کروڑ67لاکھ9ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ منگل کو7ارب روپے مالیت کے 18کروڑ86لاکھ64ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ روز مجموعی طور پر 362کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 156کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،181میں کمی اور25کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کاروبار کے لحاظ سے یونٹی فوڈز لمیٹڈ 1کروڑ94لاکھ،حیسکول پیٹرول1کروڑ61لاکھ،ٹی آر جی پاک لمیٹڈ1کروڑ15لاکھ،سوئی سدرن گیس 90لاکھ اور جے ایس بینک 88لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اعتبار سے فیصل اسپیننگ کے بھاؤ میں 25.57روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے اسکے حصص کی قیمت بڑھ کر366.57روپے ہو گئی اسی طرح20.00روپے کے اضافے سے العباس شوگر کے حصص کی قیمت 345.00روپے پر جا پہنچی جبکہ اللہ وسایا ٹیکسٹائل کے بھاؤ میں 197.20روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے اسکے حصص کی قیمت 2432.18روپے ہو گئی اسی طرح 87.00روپے کے اضافے سے سیفائر فائبر کے حصص کی قیمت 1073.00روپے پر آ گئی۔
Load/Hide Comments



