میلبرن(آن لائن)میلبرن میں پاکستان ٹیم 1992 کی تاریخ نہ دہراسکی، ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد قومی ٹیم کو شکست دے کر انگلینڈ عالمی چیمپئن بن گیا، انگلش فاسٹ باؤلر سیم کرن مین آف دی میچ اور مین آف دی ٹورنامنٹ قرار پائے۔ اتوار کو میلبرن میں کھیلے گئے میگا ایونٹ کے فائنل میں انگلش ٹیم کے کپتان جوز بٹلر نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی، قومی ٹیم کے اوپنرز ابتداء سے ہی پریشانی کا شکار نظر آئے، کپتان بابراعظم 32 اور شان مسعود 38 رنز بناکر نمایاں رہے، دیگر کھلاڑیوں میں محمد رضوان 15، محمد حارث 8، شاداب خان 20، محمد نواز 5، محمد وسیم جونئیر 4، افتخار احمد صفر پر پویلین لوٹے۔انگلینڈ کی جانب سے سیم کرن نے 3، عادل راشد اور کرس جورڈن نے 2، 2 جبکہ بین اسٹوکس نے ایک وکٹ حاصل کی۔ قومی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 137 رنز اسکور کیے۔ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کا آغاز بھی اچھا نہ رہا، اوپنر ایلکس ہیلز ایک رن بناکر جلد وکٹ گنوا بیٹھے، کپتان جوز بٹلر نے 26، فل سالٹ 10 اور ہیری بروکس 20 رنز بناسکے تاہم مڈل ا?رڈر میں بین اسٹوکس نے ذمہ دارنہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 52 رنز کی اننگز کھیلی اور ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروایا۔پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 2 جبکہ شاہین شاہ ا?فریدی، شاداب خان اور محمد وسیم جونئیر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ انگلش فاسٹ باؤلر سیم کرن کو میچ میں 3 جبکہ ٹورنامنٹ میں 13 وکٹ لینے پر فائنل اور میگا ایونٹ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔
Load/Hide Comments



