وزیراعظم شہباز شریف 15نومبر کو بین االاقوامی دفاعی نمائش و سیمینار (آئیڈیاز) کا افتتاح کریں گے

کراچی(آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف منگل 15نومبر کو کراچی میں بین االاقوامی دفاعی نمائش و سیمینار (آئیڈیاز)کے 11ویں ایڈیشن کا افتتاح کریں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف 15نومبر کو کراچی پہنچیں گے،جہاں وہ ایکسپو سینٹر میں ملک کی سب سے بڑی بین االاقوامی دفاعی نمائش و سیمینار (آئیڈیاز)کے 11واں ایڈیشن کا افتتاح کریں گے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم دورہ کراچی کے دوران گورنرہاؤس میں اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کریں گے جہاں انہیں سیلابی صورت حال اور کراچی میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی۔