پی ٹی آئی کا لانگ مارچ دوبارہ شروع

لاہور (آن لائن) محکمہ داخلہ پنجاب نے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کو فول پروف سکیورٹی فراہم کر دی ہے۔ پی ٹی آئی کا لانگ مارچ گزشتہ روز پارٹی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی قیادت میں شام ساڑھے چار بجے وزیر آباد سے اسلام آباد کے لیئے روانہ ہوا۔ سکیورٹی اقدامات کے تحت پی ٹی آئی کے لانگ مارچ پر 14ہزار پولیس اہلکار تعینات کر دیئے ہیں۔ کنٹینر کو فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے کے لئے کنٹینر پر بلٹ پروف روسٹرم نصب کر دیا ہے جس کی حفاظت پر بھی الگ سے پولیس اہلکار تعینات کر دیئے گئے ہیں۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ محکمہ داخلہ پنجاب نے لانگ مارچ کا روٹ تبدیل نہ کرنے کے لئے باقاعدہ ایک مراسلہ ارسال کر دیا ہے۔