وزیر مملکت حناربانی کھر سے ایرانی صدر کے نمائندہ خصوصی کی ملاقات

اسلام آباد (آن لائن)وزیر مملکت امور خارجہ حنا ربانی کھر سے ایرانی صدر کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان نے ملاقات کی ہے،دونوں رہنماؤں نے پرامن، مستحکم افغانستان کے لیے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کیا ہے،ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان دوطرفہ سطح پر علاقائی امن اور ترقی کے نکات آگے بڑھانے، تعاون مزید مستحکم بنانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔وزیر مملکت نے کہا کہ گہرے برادرانہ تعلقات دونوں ممالک کے درمیان یکجہتی کے مضبوط رشتوں کی بنیاد ہیں، افغانستان کو متعدد پیچیدہ چیلنجز کا سامنا ہے، افغان عوام کی مسلسل بہبود اور خوشحالی کو یقینی بنانا ہو گا، افغان عبوری حکومت کے ساتھ عالمی برادری کو مستقل تعاون ناگزیر ہے، پاکستان اور ایران افغانستان کے دوست اور پڑوسی ہیں، دونوں کا اہم کردار ہے، ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایرانی نمائندہ خصوصی نے پاکستانی ہم منصب، وزیراعظم کے معاون خصوصی محمد صادق سے بھی ملاقات کی ہے۔