اسلام آباد()آن لائن) وفاقی وزیرِداخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے سڑکیں بندکرنا، یہ صورتحال ناقابل برداشت ہے۔ پولیس کی حفاظت اور سرکاری پروٹوکول میں پی ٹی آئی کارکنان کے سڑکیں بند کرنے سے عوام بری طرح متاثر ہو رہے ہیں، عوام کے کاروبار،خوشی غمی میں شرکت اورتعلیمی سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں، مریض ہسپتالوں میں پہنچے سے قاصر ہیں۔ پی ٹی آئی کی جانب سے سڑکیں بندکرنے کے حوالے سے ردعمل دیتے ہوئے وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ یہ صورتحال نہ صرف ناقابل برداشت ہے بلکہ لاکھوں عوام کے لئے تکلیف دہ ہے، پی ٹی آئی کے مٹھی بھر کارکنان کرسیاں ڈال کر پولیس کی ایما پر گزشتہ چار روزسے عوام کو پریشان کررہے ہیں۔رانا ثنا نے کہا کہ حالیہ پریشان کن صورتحال سے عوام کے صبر کا پیمانہ اب لبریز ہو چکا ہے، ہم کسی قسم کا سیاسی تصادم نہیں چاہتے اور ناں ہی اسکی اجازت دے سکتے ہیں، لیکن اندیشہ ہے عوام اب عمران خان کے فسادی اور فتنہ انگیز پیروکاروں کا خود محاسبہ شروع کر دینگے۔انہوں نے مزید کہا کہ میری مسلم لیگ ن کے مقامی رہنماؤں اور اراکین اسمبلی سے اپیل بھی ہے کہ وہ عوام کو ان مشکلات سے نکالنے میں اپنا کردار ادا کریں.
Load/Hide Comments



