لاہور (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے دو صاحبزادے قاسم خان اور سلمان خان لندن سے لاہور پہنچ گئے ہیں۔ گزشتہ روز لاہور پہنچنے پر عمران خان کے دونوں صاحبزادوں کو سرکاری پروٹوکول میں علامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ سے عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک لایا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ دونوں صاحبزادوں کی پاکستان آمد کا مقصد اپنے والد سے ملاقات کرنا ہے۔ ذرائع کے مطابق دونوں بیٹوں کو علامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ سے گھر لانے کیلئے عمران خان خود پروٹوکول کی گاڑیوں میں علامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ پہنچے تھے۔
Load/Hide Comments



