اسلام آباد (آن لائن) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نو سے دس نومبر تک سعودی عرب کا سرکاری دورہ کریں گے۔دورے کے دوران، وزیر خارجہ اپنے سعودی ہم منصب کے ساتھ سعودی پاکستان سپریم کوآرڈینیشن کونسل (ایس پی ایس سی سی) کی سیاسی اور سلامتی کے ستون کی مشترکہ ذیلی کمیٹی کے اجلاس کی شریک صدارت کریں گے۔ وزیر خارجہ اپنے دورے کے دوران جی سی سی کے سیکرٹری جنرل سے بھی ملاقات کریں گے۔سرکاری مصروفیات کے علاوہ وزیر خارجہ مقامی میڈیا اور مملکت کے دیگر معززین سے بھی بات چیت کریں گے۔وزیر خارجہ کا دورہ، سعودی عرب پاکستان کے تعلقات کو مزید گہرا کرے گا۔
Load/Hide Comments



