ملک میں امن و استحکام شہدا ء کی قربانیوں کی مرہون منت ہے،جنرل قمر جاوید باجوہ

راولپنڈی(آن لائن) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ملک میں امن و استحکام شہدا ء کی قربانیوں کی مرہون منت ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پشاور کور ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا،پشاور کور ہیڈ کوارٹر پہنچنے پر کورکمانڈر لیفٹننٹ جنرل حسن اظہر حیات نے سپہ سالا ر پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ کااستقبال کیا،سپہ سالا ر پاک فوج نے یادر گار شہداء پر حاضری دی اور پھول چڑھائے۔ پشاور کور کے افسروں اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے ملک میں ا من و استحکام کیلئے کمیشن کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ ملک میں امن و استحکام شہدا ء کی قربانیوں کی مرہون منت ہے، امن اور استحکام کے لئے شاندار کوششیں قابل تحسین ہیں شہدا کی قربانیوں کے نتیجے میں معاشی و اقتصادی ترقی ممکن ہو ئی خاص طور پر سابقہ فاٹا کے ضم ہونے والے اضلاع میں سماجی و اقتصادی ترقی ہوئی۔ آرمی چیف نے زور دیا کہ پاک فوج کے افسران اور جوان قوم کی خدمت میں اپنے پیشہ ورانہ فرائض پر ہمیشہ توجہ مرکوز رکھیں ۔