اسلام آباد(آن لائن)اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں جلسے اور دھرنے کا این او سی جاری کرنے کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے اسلام آباد ضلعی انتظامیہ کی متفرق درخواست پر پی ٹی آئی رہنما کو 11 نومبر کے لیے نوٹس جاری کر دیا۔جسٹس عامر فاروق نے پی ٹی آئی رہنما علی نواز اعوان اور ضلعی انتظامیہ کی متفرق درخواست کو یکجا کر کے سماعت کی۔تحریک انصاف کے رہنما علی نواز اعوان کی درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ اسلام آباد میں جلسے اور دھرنے کا این او سی جاری کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں اس موقع پر درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پی ٹی آئی نے درخواست میں جلسے کے لیے تین سے پانچ نومبر تک کا وقت مانگا تھاجس پر جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ تین نومبر تو گزر چکی ہے، پانچ نومبر کی تاریخ بھی گزر گئی جس پر وکیل صفائی نے کہا کہ وہ تاریخ گزر چکی اور پی ٹی آئی کی درخواست غیر موثر ہو چکی ہے اس موقع پر وکیل صفائی نے عدالت کو بتایا کہ ہم نے پی ٹی آئی کی درخواست خارج کرنے کی متفرق درخواست بھی دائر کی ہے جس پر عدالت نے کہا کہ ہم ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کی متفرق درخواست پر پٹیشنر کو نوٹس جاری کر رہے ہیں عدالت نے کیس کی مزید سماعت جمعہ تک ملتوی کر دی.
Load/Hide Comments



