اسلام آباد (آن لائن) وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ، پیمرا کو عمران خان کی تقریر نشر کرنے پر پابندی ختم کرنے کی ہدایت کردی۔وزیر اعظم نے ہدایت کی ہے کہ پیمرا آئین کے آرٹیکل 19 کے تحت قانونی تقاضوں پر بدستور عمل درآمد یقینی بنائے۔ وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے ایک بیان میں کہاوزیراعظم نے وفاقی حکومت کو قانون کے تحت حاصل اختیارات استعمال کرتے ہوئے پیمرا کو ہدایت بھجوائی ہے۔پیمرا کے سیکشن 5 کے تحت پابندی اٹھانے کی ہدایت کی گئی۔وزیراعظم نے عمران خان کے دور کی تلخ روایات ختم کرکے نئی روایت قائم کی ہے۔قائد محمد نوازشریف، مریم نواز، سیاسی قائدین اور راہنماؤں کے ساتھ عمران خان نے چار سال اپنے دور اقتدار میں جو کیا، ہم اس پر یقین نہیں رکھتے۔ مریم اورنگزیب نے کہا جمہوری اصولوں، اظہار رائے کی دستوری آزادیوں پر یقین رکھتے ہیں۔سیاسی مخالفین، راہنماؤں، کارکنوں اور میڈیا پر پابندی عمران خان کی منفی سوچاور رویہ رہا ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہا سیاسی مخالفین کے خلاف عمران خان جو بولنا چاہتا ہے، بولے۔ہمارے خلاف عمران خان کی تقریر عوام تک پہنچے تاکہ انہیں اس فتنے کی حقیقت واضح ہوتی جائے۔عمران خان کے حامیوں کو فتنے، فساد اور جھوٹ کی حقیقت سمجھنا ہوگی۔ہم جمہوری سوچ رکھتے ہیں، فاشسٹ عمران خان نہیں۔
Load/Hide Comments



